بدھ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ودہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں سے مذاکرات، حکومت نے 3 کمیٹیاں بنادیں

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف بی آر اور چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسڑی کے نمائندوں میں مذاکرات کے بعد ٹیکسوں کا جائزہ لینے کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل دید ی گئیں،ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پرایف پی سی سی آئی ، چیمبرز آف کامرس اور ایسوسی ایشن کےنمائندوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور گزشتہ روزایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ہوا تاہم آل پاکستان انجمن تاجران اور کراچی تاجر اتحاد نے مذاکرات میں شرکت نہیں کی۔ ایف بی آر نے تین الگ الگ کمیٹیاں قائم کرنے کا اعلان کیا، جو 14 اگست تک اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیں گی،کمیونیکشن کمیٹی تاجروں اور حکومت کے مابین اعتماد کے فقدان کے دور کرے گی ، جبکہ دیگر دو کمیٹیاں انکم اور سلیز ٹیکس کا جائزہ لیکر اپنی سفارشات مرتب کرینگی،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہ تاجروں کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ ٹیکس فائلرز بن جائیں، ان سے کوئی اضافی ٹیکس نہیں لیا جائے گا،حکومت تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے، پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے نمائندوں نے کہاکہ اگر تاجروں کے مسائل حل نہیں کئے جاتے تو تمام کاروباری برادری ان کیساتھ کھڑی ہوگی۔



کالم



پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟


’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…