اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اکیاون کروڑ ڈالر قرض کے حوالے سے مذاکرات آج سے دبئی میں شروع ہورہے ہیں ۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان پہلے مرحلے میں پالیسی مذاکرات ہونگے جبکہ تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز تین اگست سے ہوگا۔ پاکستانی وفد کی نمائندگی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار جبکہ ہنری فنگر آئی ایم ایف وفد کی قیادت کرینگے ۔مذاکرات کی کامیابی کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو اکیاون کروڑ ڈالر کی آٹھویں قسط ملنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاور سیکٹر، مختلف اداروں کی نجکاری ، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے علاوہ حکومتی کارکردگی کاجائزہ لیاجائیگا۔