اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واہگہ ،چمن اور طورخم سرحدوں کی بہتری اور سکیورٹی انتظامات کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک چھبیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر فراہم کریگا۔ ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کی درخواست پرواہگہ چمن اور طورخم سرحدوں کی بہتری کیلئے پراجیکٹ فنانس کرےگا۔ تینوں سرحدوں پر بنیاد ی ضرورتوں اور سکیورٹی کے فقدان کے باعث تجارتی عمل میں مشکلات درپیش ہیں واہگہ بارڈر کیئے نوکر وڑ چھتیس لاکھ ڈالر چمن کیلئے آٹھ کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر جبکہ طورخم بارڈر کیلئے آٹھ کروڑ ڈالردرکار ہیں ، پراجیکٹ پر عمل درآمد سے تجارت میں اضافہ ہوگا جو ملکی معیشت کو بڑھانے میں اہم کردار اداکریگی ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو چھبیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر فراہم کریگا۔