لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کو امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنے والی 36 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ۔نجی ٹی وی نے پاکستان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ملنے والی کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 36 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان کے غیر ملکی ذخائربڑھ کر 19 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 36 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کولیشن سپورٹ فنڈ کی پہلی قسط ہے جبکہ پاکستان کو اس مد میں سال 2016 ءکے اختتام تک 1.5 ارب ڈالر ملیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں