ڈالر نے پھر خطرے کی گھنٹی بجادی

28  جولائی  2015

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان انڈسٹرےل اےنڈ ٹرےڈرز اےسو سی اےشن فرنٹ(پیاف )کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے اوپن مارکےٹ مےں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتی پیداوار متاثر ہوگی کیونکہ روپے کی بے قدری کے باعث درآمدی خام مال کی قیمت بڑھے گی، جس کی وجہ سے ملک کے اندر ہونے والے مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگااور ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ چےئرمےن پےاف نے کہا کہ سٹےٹ بنک اور فارےکس کمپنےاں بھی اس سلسلے مےں اپنا کردار ادا کرےں اور ڈالر کی قدر مےں اضافہ روکنے کے لےے سخت ترےن اقدامات کرےں۔ عےد سے پہلے ڈالر مناسب رےٹ پر مل رہا تھامگر عےد کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی اور حج سےزن آتے ہی ڈالر کی قدر مےں اضافہ ہونا شروع ہوگےا ہے۔ عرفان اقبال شےخ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتی پیداوار متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک پر بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی بڑھے گا اس لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے باعث ادائیگیوں میں تواز ن قائم ہو اور تجارتی خسارہ میں کمی ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ڈالر کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت ترین اقدامات کرے اور ڈالر کی قیمت کو 100روپے سے بڑھنے سے روکے کیونکہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…