جاپان میں ایک پاکستانی آم ایک ہزار روپے میں فروخت ہوگا

28  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جاپان میں پاکستان کے سفیرفاروق عامل نے کہا ہے کہ پاکستان کو جاپان کی شکل میں آموں کی بہت بڑی مارکیٹ میسر آچکی ہے تاہم اب جاپان آنے والے آموں کے معیار کو برقرار رکھنا پاکستانی برآمد کنندگان کی ذمہ داری ہے ، سفیر پاکستان نے کہا کہ جاپان میں آنے والا چوسا آم فی آم ایک ہزار روپے تک فروخت ہوگا جس سے برآمد کنندگان بھاری نفع حاصل کرسکیں گے ،تاہم سفارتخانہ پاکستان آموں کے بعد کینو ، مالٹے ،آروی اور بھنڈی بھی جاپان لانے کے لیے کام کرے گا ، یہ بات ا نہوں نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے بارہ رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انھوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے جاپان بہت بڑی منڈی ثابت ہوسکتی ہے تاہم جاپانی معیار کے مطابق اشیاءتیار کرنا اولین شرط ہے ، سفیر پاکستان نے کمرشل قونصلر شہزاد احمد کی جاپان اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرض شناس افسران کی بدولت پاکستانی اشیاءجاپان میں متعارف کرانے میں کامیابی حاصل ہورہی ہے ، اس موقع پر سیالکوٹ چیمبر کے وفد کے سربراہ قیصر بیگ نے جاپانی کاروباری افراد کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے سفیر پاکستان کی بریفنگ دی اور اپنے دورہ جاپان کو انتہائی مفید قرار دیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…