عالمی مندی:چین، امریکا،یورپ کی اسٹاک مارکیٹیں لپیٹ میں آگئیں

28  جولائی  2015

بیجنگ(نیوز ڈیسک)عالمی منڈیوں کی مندی نے چین، امریکا اور یورپ کی اسٹاک مارکیٹوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ چین میں حصص کی قیمتیں آٹھ سال میں پہلی بار ایک دن کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں مسلسل پانچویں روز حصص کی قیمتوں میں کمی رہی۔ پیر کو شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں شیئرز کی قیمتوں میں آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد کمی دیکھی گئی۔ اور مارکیٹ 3726 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ یہ فروری 2007 کےبعد ایک دن میں کم ترین سطح ہے۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ کارخانوں میں جولائی کے دوران 15ماہ کے مقابلے میں کارکردگی بدترین رہی۔ ماہرین کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے اقدامات میں اعتماد کی کمی کی وجہ سے شیئرز کی قیمتیں گریں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق پیرکو امریکا کا اہم ترین ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس143 پوائنٹس گرکر17423پوائنٹس پر بند ہوا۔ جبکہ نصداق کمپوزٹ انڈیکس میں 0.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ چین کی اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ کے باعث فرانس اور جرمنی سمیت یورپی اسٹاک مارکیٹیں بھی مندی کا شکار رہیں۔ادھرہانگ کانگ کی ’ہینگ سینگ انڈیکس‘ تین اعشاریہ ایک فیصد کی کمی کے بعد بند ہوئی۔ جاپان میں نِکئے 225 میں بھی ایک فیصد کی گرواٹ آئی۔ جبکہ جنوبی کوریا میں کوپسی انڈیکس کا رجحان بھی نیچے کی جانب ہی رہا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…