پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

وفاق کے ایما پر اسٹیل ملز کی گیس منقطع ہوئی

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر سینیٹر شیر ی رحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ایمائپر سندھ سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے یکطرفہ طور پر پاکستان سٹیل ملز کی گیس کی سپلائی منقطع کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی حکومت اور ادارے کا کام ہے جس کو مزدوروں کی فلاح و بہبود کا کوئی خیال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے سے ہزاروں لاکھوں لوگوں کا روزگار منسلک ہے اور اب اس مسئلے کو مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی انتظامیہ نے کسی بھی اسٹیک ہولڈر سے مشورہ نہیں کیا اور یہ یکطرفہ اقدام اٹھا لیا۔ ایسا لگتا ہے کہ وفاقی حکومت نے سٹیل ملز کو کام سے روک کر اسے اونے پونے بیچنے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز ایک ایسا ادارہ ہے جو ایک دفعہ بند ہوجائے تو پھر اسے دوبارہ شروع کرنے کے لئے دو سے چار سال لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بنیاد قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی اور یہ ان کا وژن تھا جس سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سٹیل ملز کے 17ہزار ملازمین کے روزگار کو دا پر لگا دیا گیا ہے –



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…