ٹوکیو (نیوزڈیسک)پاکستان کے آم 20برس کی پابندی کے اختتام کے بعد جاپان پہنچ گئے۔ کئی برسوں کی محنت کے بعد گزشتہ ہفتہ ہزاروں ٹن پاکستانی آموں کی پہلی کھیپ جاپان پہنچی۔ جبکہ فی آم کی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے جس سے آم برآمد کرنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے۔ دوسری جانب جاپان میں پاکستانی کمیونٹی نے پاکستانی آموں کی جاپان آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے تاہم 400روپے فی آم کی قیمت کو بہت زیادہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی آموں کو انتہائی مہنگے داموں میں فروخت کیا جارہا ہے