اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گذشتہ مالی سال میں دیگر شعبوں میں نسب زرعی شعبے نے بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کیا ۔ کسانوں اور کاشتکاروں کو پانچ سو ارب روپے کے مقررہ ہدف سے پندرہ ارب روپے سے زائد قرضے دیئے گئے اسٹیٹ بینک کے مطابق سال دوہزار چودہ پندرہ میں زرعی قرضوں کے اجراءمیں تین فیصد سے زائد اضافہ ہوا ، گذشتہ مالی سال زرعی قرضوں کیلئے پانچ سو ارب مقرر کئے گئے تھے تاہم گذشتہ سال زرعی قرضوں کے حجم میں پندرہ روپے آوٹ سٹینڈنگ سے زائد اضافہ ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال زرعی قرضوں کے میں بھی سال دوہزار تیرہ چودہ کے مقابلے اضافہ دیکھا گیا ، گذشتہ سال اس مد میں تین سو پینتیس ارب روپے قرضے دیئے گئے واضح رہے گذشتہ بجٹ میں پہلے ہی زرعی قرضوں کا ہدف مالی سال دوہزار تیرہ چودرہ کے مقابلے میں اٹھائیس فیصد زیادہ مقرر کیاگیا تھا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں