رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کپاس کے بڑے پیداواری علاقے سیلابی بارش کی زد میں آنے سے کاٹن کی چنائی کا عمل معطل ہو کر رہ گیا۔ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسان الحق رامے کے مطابق پنجاب میں رحیم یار خان ، بہاولپور ، وہاڑی ، ملتان پاک پتن جبکہ سندھ میں گھوٹکی ، سکھر ، میر پور خاص اور بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر کپاس کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے رواں مالی سال مقامی طلب کو پورا کرنے کےلئے امپورٹ پر انحصار بڑھ سکتا ہے۔ دوسری جانب کپاس کی چنائی روک جانے سے جننگ فیکٹریوں میں پیداواری عمل معطل ہوکر رہ گیا ہے جس کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کو سپلائی میں بھی خلل آنے کا خدشہ ہے۔ جنرز کے مطابق غیر یقینی صورتحال کے باعث فی من کپاس 100 روپے مہنگی ہوکر سندھ میں 4750 اور پنجاب میں 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں