اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نواز شریف حکومت چاول برآمد کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، ملک بھر کے چاول کاشت کرنے والے کسان مایوسی کا شکار ہیں۔ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث گزشتہ 3سالوں کا چاول کا اسٹاک ملک میں موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف حکومت چاول کو برآمد کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور اب ملک میں نئی فصل بھی تیار ہے۔ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث پاکستانی چاول کی عالمی منڈیوں پر بھارت نے قبضہ کر لیا ہے۔ چاول برآمد نہ ہونے سے اس سال بھی ملک میں پیدا ہونے والی نئی فصل کی قیمت بھی کسانوں کو نہ مل سکنے کا امکان ہے۔ ملک کے اندر گزشتہ 3سالوں کا 15ملین ٹن چاول کا اسٹاک موجود ہے۔ وزیر تجارت خرم دستگیر کی نااہلی کے باعث ملک کے لئے زرمبادلہ کمانے والی چاول کو برآمد نہ کر سکنے سے کسان بے یقینی کا شکار ہیں۔