اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چترال میں سیلاب میں گھرے ہوئے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیکج کا اعلان کر دیا، چترال میں عوام کو سستی اشیا فراہم کرنے کے لیے پانچ نئی برانچیں کھولی جائیں گی۔دور دراز علاقوں میں اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کے لیے پانچ موبائل اسٹورز دن رات کام کریں گے۔ موبائل اسٹورز دور دراز علاقوں میں مختلف پوائنٹس پر دو گھنٹے کے لیے قیام کریں گے۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ہدایت پر وزارت صنعت وپیداوار کے ذیلی ادارہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چترال میں متاثرہ عوام کے لیے ریلیف پیکج کا آغاز کر دیا ہے۔ چترال میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جارہی ہے جس سے چترال کے عوام کو معیاری اشیا ضروریہ سستے داموں فراہم کی جائیں گی۔منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چترال میں مزید 5نئی برانچیں کھولنے کی منظوری دے دی ہے جس کے لیے موزوں جگہ تلاش کی جار ہی ہے اور بہت جلد اس کو کھول دیا جائیگا۔ اس کے علاوہ 5موبائل اسٹورز بھی قائم کر دیے گئے ہیں جو کہ دور دراز علاقوں میں ٹرکوں کے ذریعے اشیا ضروریہ جیسے چینی، دالیں، آٹا، گھی، چائے وغیرہ کی ترسیل کی جائیگی۔ یہ موبائل اسٹورز(ٹرک) ہر پوائنٹ پر 2گھنٹے کے لیے قیام کریگا۔ اس سے وہاں کے عوام کو ضروری اشیا خوردونوش سستے داموں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیگی۔ ترجمان کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن عوام کو نو پرافٹ نو لاس پر اشیا کی فراہمی کرتی ہے اور کئی اشیا پر سبسڈی بھی فراہم کرتی ہے، رمضان میں کامیاب آپریشن کے بعد اب وطن عزیز کے سیلاب میں گھرے افراد کو فوری ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ ان کو اشیا کی فوری فراہم کی جاسکیں۔
یوٹیلٹی اسٹورز کا چترال کے سیلاب زدگان کیلئے پیکیج کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ















































