پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ریونیو ڈیٹا میں ایف بی آر کے ماتحت اداروں کی ہیر پھیر کا انکشاف

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ماتحت اداروں کی جانب سے ٹیکس وصولیوں کے اعدادوشمار میں اوور رپورٹنگ کا انکشاف ہوا ہے، جس پر نوٹس لیتے ہوئے ایف بی آر نے ماتحت اداروں کی جانب سے اووررپورٹنگ روکنے کے لیے نظام متعارف کروانیکا فیصلہ کیا ہے جبکہ تمام ایل ٹی یوز اور آر ٹی اوز کو رواں مالی سال2015-16 کے وفاقی بجٹ میں متعارف کروائے جانے والے نئے ریونیو اقدامات کے اثرات کے بارے میں بھی تخمینہ جات پر مبنی رپورٹس تیار کرکے ایف بی آرکو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والی رواں مالی سال 2015-16کی پہلی چیف کمشنرزکانفرنس میں اعدادوشمار کی اوور رپورٹنگ کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بعض ماتحت اداروں کی جانب سے ٹیکس وصولیوں کے اعدادوشمار کی اوور رپورٹنگ کی گئی ہے اور اس اوور رپورٹنگ کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اس کے علاوہ چیف کمشنرز کانفرنس میں تمام ایل ٹی یوز اور آر ٹی اوز کو رواں مالی سال2015-16 کے وفاقی بجٹ میں متعارف کروائے جانے والے نئے ریونیو اقدامات کے اثرات کے بارے میں بھی تخمینہ جات پر مبنی رپورٹس تیار کرکے ایف بی آرکو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ نئے ریونیو اقدامات سے متوقع ریونیو کو مد نظر رکھتے ہوئے ایل ٹی یوز اور آر ٹی اوز کو رواں مالی سال کے لیے مناسب ریونیو اہداف دیے جاسکیں اور ان کی بہتر طور پر مانیٹرنگ کی جاسکے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…