پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی مشکلات کا خاتمہ،ایران نے بڑی پیش کش کردی

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں ایران کے سفیرعلی رضاحقیقیان نے کہاہے کہ جوہری معاہدے کے بعدایران پاکستان کو 3 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرسکتا ہے۔ایران اور فائیو پلس ون گروپ کے درمیان جوہری معاہدے نے پاکستان سمیت تمام دوست ممالک سے ایران کی تجارت اور اقتصادی تعلقات کے فروغ اکیلئے راہ ہموارکردی ہے۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر تیزی سے کا م جاری ہے،توقع ہے یہ کام جلد مکمل ہوجائیگا۔معاہدے کے بعد پہلے مرحلے میں پاکستان کیساتھ تجارت5ارب ڈالرتک بڑھ سکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے کہاکہ جوہری معاہدے سے پاکستان بھرپور فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ایرانی سفیرکاکہنا تھاکہ ایران نے گیس پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک مکمل کرلی ہے، انکا کہنا تھاکہ اس وقت بھی بلوچستان کے سرحدی علاقوں کیلئے76 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہاہے،جلدہی اس حجم کو 100 میگاواٹ تک کردیا جائیگا۔ سفیر کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ایک ہزارمیگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے منصوبہ کی فزیبلٹی رپورٹ بھی تیارہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورایران کے درمان معاہدے ہوچکے ہیں جن کی بنیاد پرگوادرچاہ بہار اور پھر شہید اجائی اور کراچی کی بندرگاہوں کو جڑواں قرار دیا جا چکا ہے، چاہ بہارکوگوادرکے مقابلے میں تعمیرکرنے کی بات درست نہیں۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…