اسلام آباد(نیوزڈیسک) نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان سخت شرائط سے بچنے کےلئے آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کو 3 سال کی بجائے 2 سال کرنے پر غور کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اب آئی ایم کے ساتھ تین سالہ معاہدے کو دو سال کرنے پر غور کر رہا ہے ¾ معاہدے کی مدت تین سال کے بجائے دو سال کرنے سے پاکستان سٹیل مل ، پی آئی اے جیسے اداروں کی نجکاری سے بچا جا سکے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت کو اسٹریٹجک حیثیت کے حامل اِن اداروں کی نجکاری کی صورت میں عوام اور سیاسی جماعتوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔آئی ایم ایف کے ترجمان گیری رائس سے معاہدے کی مدت کم کرنے کا سوال کیا گیا تو انھوں نے آن لائن جواب دیا کہ پاکستان کے ساتھ آٹھویں معاشی جائزے پر بات چیت انتیس جولائی سے شروع ہو رہی ہے اور وہ اس بارے میں پیش گوئی نہیں کر سکتے ، معاشی جائزے کے اختتام پر ہی معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔