لاہور(نیوزڈیسک )قومی ائیر لائن پی آئی اے کو عوام کا خیال آ ہی گیا ، قومی ائیر لائن نے سروس بہتر بنانے کے لیے نئے طیارے خریدنے کی ٹھان لی۔باکمال لوگ لا جواب سروس ، بڑے بڑے دعووں کی دعویدار قومی ائیر لائن پی آئی اے اب چار نئے اے 320 طیارے خریدے گی ۔ اس کے ساتھ ہی 3 بی 777 بھی خریدے جائیں گے جو کہ پرانے بی 747 کی جگہ لیں گے۔اس مقصد کیلئے قومی ائیر لائن دس ارب روپے کا قرضہ حاصل کر رہی ہے ۔ یہ رقم ساڑھے سات فیصد شرح سود پر پانچ سال میں لوٹائی جائے گی ، قرضوں کے بوجھ تلے دبی قومی ائیر لائن پہلے ہی سالانہ تین ارب روپے قرض اور سود کی ادائیگی پر خرچ کر رہی ہے۔