بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث بینکوں کے ذریعہ لین دین میں8 گنا کمی

datetime 25  جولائی  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک )بینکوں کے ذریعہ تمام طرح کے لین دین پر ود ہولڈنگ عائد ہونے کے بعد ملک کے کمرشیل بینکوں کی شاخوں سے مالی منتقلیاں8 گنا کم ہوگئی ہیں۔ تاجروں نے کاروبار نقدی یا پرچی پر کرنا شروع کردیا ہے۔تاکہ ود ہولڈنگ ٹیکس سے بچا جاسکے۔ معروف تحقیقاتی صحافی جوادرضوی کے مطابق بینک حکام نے انکشاف کیا کہ اکبری منڈی جو پاکستان میں اجناس کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے وہاں صرف ایک بینک کی شاخ سے مالی لین دین ماہانہ40 کروڑ روپے سے کم ہوکر5 کروڑ روپے رہ گیا ہے۔ بینکنگ حکام کے مطابق تاجروں نے پہلے قدم کے طور پر اپنی جمع رقوم واپس نکالنی شروع کردی ہیں۔ ان کے مطابق بینکوں کے مرکزی دفاتر نے اس صورتحال کا نوٹس لینا شروع کردیا ہے کیونکہ بینک منیجرز عائد عشاریہ تین فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے کھاتوں کو مستحکم کرنے یا بڑھانے سے قاصر ہیں۔ دوسری جانب ٹیکس نیٹ میں آنے والی کمپنیوںاور سپلائرز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ نقدی کی صورت میں بھاری رقوم کی ادائیگیاں غیر محفوظ ہوتی ہیں جبکہ اب تاجر5 ہزار کے نوٹوں میں کاروبار کو ترجیح دے رہے ہیں۔ آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ کے صدر میاں وقار نے بتایا کہ کوئی بھی تاجر اب بینکوں کے ذریعہ کاروبار نہیں کررہا جبکہ آزادگروپ کے صدر راجا حسن اختر کے مطابق بینکوں کے ذریعہ صرف ناگزیر کاروبار ہی ہورہا ہے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…