کراچی(نیوز ڈیسک) انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابل ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر، یورو اور برطانوی پاو¿نڈ کی قدرمیں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید101.82 اور قیمت فروخت 101.87 روپے کی سطح پر برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر5پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 103.25 سے گھٹ کر103.20روپے ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابل یورو 70 پیسے گرکرقیمت خرید112.20 روپے سے کم ہوکر111.50روپے اور قیمت فروخت 113.20 روپے سے کم ہوکر112.50روپے ہوگئی۔ اسی طرح 1 روپے 50 پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت خرید 159.50روپے سے گھٹ کر 158روپے اور قیمت فروخت160.50روپے سے گھٹ کر 159روپے ہوگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روزروپے کے مقابلے یواے ای درہم کی قدر 8پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت فروخت28.08روپے سے کم ہوکر 28 روپے ہوگئی اسی طرح 5پیسے کی کمی سے سعودی ریال کی قدر 27.35 روپے سے کم ہوکر27.30روپے ہوگئی۔