لاہور(نیوزڈیسک)بلاول ہاﺅس اور ملک ریاض سے لگژری ٹیکس کی وصولی ،محکمہ ایکسائزوالے دیکھتے رہ گئے، لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائز کو بلاول ہاﺅس اور ملک ریاض سے لگژری ٹیکس کی وصولی سے روکتے ہوئے حکم امتناعی میں 16ستمبر تک توسیع کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس ساجدمحمود پر مشتمل دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا تھا کہ پنجاب حکومت نے بلاول ہاﺅس کو 36لاکھ روپے لگژری ٹیکس کا نوٹس بھجوارکھاہے۔لگژری ٹیکس کی وصولی غیرقانونی ہے کیونکہ حکومت پہلے ہی پراپرٹی ٹیکس وصول کر رہی ہے دو ٹیکس ایک ہی وقت میں عائد نہیں کیے جا سکتے لہٰذا عدالیہ لگژری ٹیکس کو کالعدم قراردے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محکمہ ایکسائز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16ستمبر تک ملتوی کردی۔