جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

گورنر سٹیٹ بینک سے فاریکس کمپنیوں کے عہدیداروں کی ملاقات

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو لگام دینے کیلئے ایکسچینج کمپنیوں کے عہدیداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے فاریکس کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بیرونی کرنسی کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ ایکسچینج کمپنیاں غیر ملکی کرنسی کی قلت کا تاثر ختم کرنے کےلئے فوری اقدامات لیں۔ سٹیٹ بینک اس حوالے ہر ممکن رہنمائی فراہم کرےگا۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 1 روپے 60 پیسے تک پہنچ چکا ہے، ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 103 روپے 40 پیسے جبکہ انٹر بینک میں 101 روپے 80 پیسے میں بک رہا ہے۔ دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ عید کی تعطیلات کے باعث عرب ممالک میں کاروبار ایک ہفتے بند رہنے سے ڈالر کی رسد متاثر ہوئی ہے ، گورنر سٹیٹ بینک کی ہدایت پر کمرشل بینک ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر کی فراہمی بھی بہتر کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ سٹیٹ بینک ڈالر کی سمگلنگ کو روکنے کےلئے بھی ضروری اقدامات کرےگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…