اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رمضان المبارک میں شروع ہونیوالی مہنگائی مسلسل بڑھنے لگی، وفاقی دارالحکومت میں مرغی کے گوشت کی قیمت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ مہنگائی کے مارے شہریوں کاکہنا ہے کہ مرغی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے،حکومت کی جانب سے فیڈ اور میڈسن پر ٹیکس لگایا گیا ہے، گرمی کے موسم میں پیداوار کم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں مہنگائی بڑھی تو مرغی کاریٹ 170 روپے فی کلو ہوگیاجو عید پر مزید اضافے کےساتھ 200 روپے فی کلوتک جاپہنچااور اب تک قیمت کم نہیں ہو رہی ہے۔شہریوں نے کہا کہ اب مرغی کا گوشت بھی غریب عوام کی دسترس سے باہر ہوتا جا رہا ہے حکومت بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے۔