پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پٹرولیم کمپنیوں کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا طریقہ کار تبدیل

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پٹرولیم کمپنیوں کیلئے ٹیکس واجبات اور گوشوارے جمع کروانے کیلئے 1988سے رائج طریقہ کار کو تبدیل کردیا ہے۔اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے تمام لارج ٹیکس پیئرز یونٹس اور آر ٹی اوز کو باضابطہ طور پر ہدایات جاردی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ 11 فروری 1988 کو جاری کردہ ایس آر او کے تحت پٹرولیم کمپنیوں کو اپنے ٹیکس گوشوارے اپنے ٹیکس واجبات کے ساتھ ہر ماہ کی25 تاریخ تک جمع کروانا ہوتے تھے لیکن اب نیا ایس آر او جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ ایس آر او نمبر 487(I)/2015 کے تحت اب تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے اور پیداواری کمپنیوں کو اپنے ذمے واجب الادا ٹیکس واجبات ہر ماہ کی18 تاریخ تک جمع کروانا ہوں گے تاہم اپنے ٹیکس گوشوارے ہر ماہ کی 21 تاریخ تک جمع کروا سکیں گی۔ فیلڈ فارمشنز سے کہا گیا ہے کہ وہ اب پٹرولیم کمپنیوں سے ٹیکس واجبات اور ٹیکس گوشوارے مذکورہ طریقہ کار کے مطابق وصولی کو یقینی بنائیں۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…