اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اورچین کے مابین پاک بحریہ سے متعلق دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چینی کمپنی سی ایس او سی کے صدر زو زیکن کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے مابین پاک بحریہ سے متعلق دفاعی تعاون کے امور پر معاہدہ طے کیا گیا۔ اس ضمن میں دونوں ملکوں کے مابین مالی معاملات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معاہدہ سے دو طرفہ اقتصادی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہو گا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نئے تجارتی شراکت داروں کو سہولیات فراہم کو تیار ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز پاکستان میں کیوبا میں نئے پاکستانی سفیر کامران شفیع سے ملاقات میں کیا جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نان فائلرز کے لیے بینکنگ ٹرانزیکشن پر عائد کردہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر غور کیلئے 27 جولائی کو اعلیٰ سطع کا اجلاس پیر کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں طلب کرلیا ہے۔