اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کے رحجان میں کمی دیکھی جارہی ہے ، گذشتہ مالی سال مجموعی طورپر صرف 81 کنووں کی کھدائی کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق مالی سال دوہزار پندرہ کے دوران تیل وگیس کی تلاش کیلئے ایک سو پانچ کنووں کی کھدائی کا ہدف مقرر کیاگیا تھا ۔ جس میں نئے ذخائر کیلئے پچاس اور موجود ذخائر کی بہتری کیلئے چون کنوﺅں کا ہدف تھا ۔ تاہم صرف 81 کنووں میں کام کیاگیا ، جن میں چھیالیس نئے ذخائر اور پینتالیس ڈیولپمنٹ ویلز شامل ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں