جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سب سے زیادہ جرمانہ برداشت کرنےوالی فضائی کمپنی پی آئی اے ہے،فرانس ایئر پورٹ حکام

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوزڈیسک)فرانس ایئر پورٹ حکام نے پاکستانی فضائی کمپنی پی آئی اے کو سب سے زیادہ جرمانہ برداشت کرنے والی کمپنی قرار دیا ہے۔ فرانس ایئرپورٹ اتھارٹی کی طرف سے سال 2013 اور 2014 کے دوران لینڈنگ کے اوقات اورجہازوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ کی خلاف ورزیوں کے نتیجہ میں لاکھوں یورو جرمانہ کے علاوہ پی آئی ے کی آڈٹ ٹیم کی رپورٹ میں سال 2014کے دوران بھی 2013 کے ریٹ لگانے سے پی آئی اے کو ایک لاکھ سترہ ہزار یورو کا نقصان ہوا جس کا ذمہ دار سابق کنٹری منیجرنعمان منیر کی غفلت لاپروائی کو قرار دیا گیا ہے علاوہ ازیں ان وجوہات کی بنا پر ہزاروں مسافروں کی پریشانی اور ان میں بعض کو جہازوں کی راونگی میں تاخیر کے باعث ہوٹل اور خوراک کی فراہمی پر اٹھنے والے لاکھوں یورو کے اخراجات کا ذمہ دار بھی کنٹری منیجر کو ہی قراد دیا گیا ہے ایئرپورٹ زرائع کے مطابق فرانس ایئرپورٹ اتھارٹی کی طرف سب سے زیادہ جرمانہ برداشت کرنے والی کمپنی پاکستانی قومی ایئر لائن پی آئی اے ہے یہی صورتحال برقرار رہی تو فرانس ایئرپورٹ اتھارٹیکیطرف سے پی آئی اے کی فرانس آمد پر پابندی لگنے کے بھی امکانات ہیں جس پی آئی اے کوناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑے گا



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…