نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا میں تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافے کی رپورٹ پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک مارکیٹ میں ستمبر کے سودوں کے لیے خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک اعشاریہ چھ سات ڈالر کمی کے بعد انچاس اعشاریہ ایک نو ڈالر ہو گئی ہے۔ اسطرح رواں سال اپریل کے بعد خام تیل کی قیمت پہلی بار 50ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔ لندن مارکیٹ میں اگست کے لیے فی بیرل خام تیل کے سودے 91سینٹ کمی کے بعد چھپن اعشاریہ ایک تین ڈالر میں طے پائے۔ ماہرین کے مطابق امریکہ میں گذشتہ ہفتے تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافے سے متعلق رپورٹ کے بعد تیل کی قیمیں گر گئی ہیں۔