اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت 92 لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنے میں ناکام ہوگئی ، گذشتہ مالی سال گیارہ ماہ کے دوران پندرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر مالیت کی گندم درآمد کی گئی ۔ جبکہ صرف دو لاکھ ڈالر کی گندم برآمد ہوئی ۔ ذرعی ملک ہونے کی حیثیت سے اضافی گندم کا ہونا کوئی انوکھی بات نہیں ، تاہم حکومت کی جانب سے مسلسل برآمدات میں ناکامی نے اس کی افادیت کھودی ہے ، حکومت گذشتہ مالی سال بھی بانوے لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنے میں ناکام رہی ، عالمی مارکیٹ میں گندم کی فی کلو قیمت بیس روپے جبکہ پاکستانی گندم کی قیمت ساڑھے بتیس روپے فی کلو ہے ، جس کے باعث برآمدات میں مشکلات درپیش ہیں ، گذشتہ مالی سال گیارہ ماہ کے دوران پندرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر مالیت کی گندم درآمد کی گئی جبکہ صر ف دولاکھ ڈالر کی گندم برآمد کی جاسکی ، تاہم سبسڈی سے بھی برآمد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، غیر انتظامی امور غالب رہے ۔