کراچی(نیوزڈیسک) ائیرپورٹ لینڈنگ کے اوقات کی خلاف ورزی کرنے پر پیرس ائرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کو 40 ہزار یورو جرمانہ عائد کر دیا ۔ائرلائن ذرائع کے مطابق 3 اور 24 ستمبر 2014 کو پی آئی اے کی لاہور میلان پیرس کی پروازوں 733 اور 734 پر مسافروں کی شکایت اور ائرپورٹ کے اوقات کی خلاف ورزی کرنے پر تحقیقات کی گئی تھی جس کی بنا پر ائرلائن کو جرمانہ کیا گیا پیرس ائرپورٹ پر رات کے اوقات میں 12 بجے سے صبح 6 بجے تک پروازوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد ہے تاہم یہ پروازیں ممنوعہ اوقات کے دوران اتاری گئیں ائرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کی ان پروازوں کی باقاعدہ تحقیقات کی گئی اور ان دو پروازوں میں تاخیر کے اسباب پر عدم اطمنان کے باعث ائرلائن پر جر مانہ عائد کیا گیا ۔