کراچی(نیو زڈیسک)گذشتہ مالی سال بھی برآمدی ہدف حاصل نہ ہوسکا ۔ برآمدت چار سال کی کم ترین سطح ،30 ارب 90 کروڑ ڈالر پر آگئیں ۔ ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال دوہزار چودہ پندرہ میں بھی برآمدی حاصل نہ ہوسکا ۔ حکومت نے گذشتہ مالی سال ستائیس ارب ڈالر برآمدی ہدف مقرر کیا تھا ۔ تاہم سال بھر کے دوران تیس ارب نوے کروڑ ڈالر مالیت کی برآمد ات ریکارڈ کی گئیں ۔ برآمدی حجم پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے آخری سال سے بھی کہیں کم ہے ، جس پر معاشی پالیسیوں اور گورننس کے حوالے سے کڑی تنقید کی جاتی ہے دوسری جانب گذشتہ مالی سال درآمدات پانچ فیصد اضافے سے چھیالیس ارب ڈالر تک بڑھ گئیں ۔ واضح رہے کہ عالمی برآمدات میں پاکستان کا حصہ اعشاریہ ایک پانچ فیصد سے زائد نہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں