پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پیرس میں قومی ائرلائن پر 40 ہزار یورو جرمانہ عائد

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کو پروازوں میں تاخیر مہنگی پڑ گئی، پیرس میں قومی ائرلائن پر 40 ہزار یورو جرمانہ عائد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ لاجواب سروس ،قومی ایئرلائن کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق 3 اور24 ستمبر 2014 کو لاہور سے میلان پیرس جانے والی قومی ائیر لائن کی پروازیں پی کے733 اور 734 پر 40 ہزار یورو جرمانہ عائد کیاگیا۔پیرس ائرپورٹ پر رات کے اوقات میں نصف شب 12 بجے سے صبح 6 بجے تک پروازوں پر پابندی ہوتی ہے۔مگر پی آئی اے اکثروبیشتر اس پابندی کی خلاف ورزی کرتی ہے، پیرس ائرپورٹ حکام نے ان دوپروازوں کے بارے میں مسافروں کی شکایات اور ایئرپورٹ اوقات کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کو نا اہلی کے باعث سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بھی جرمانے کا سامنا رہتا ہے۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں انضباطی کارروائی اور پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…