اسلام آباد(نیوزڈیسک)) حکومت نے اگلی پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کے تحت اہم برآمدی شعبے کو مختلف مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے،ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف چھبیس ارب ڈالر پہنچایا جائے گا، سرکاری حکام کے مطابق آئندہ پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کے تحت ملک کے اہم برآمدی شعبے کو 64 ارب ڈالر کی سبسڈی دی جائے گی، سبسڈی دینے کا مقصد ملکی برآمدات کو 26 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے، اس ضمن میں ٹیکسٹائل مشینری اور پلانٹس کو ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دینے کے علاوہ، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی،ٹیکسٹائل شعبے سے وابستہ بارہ ہزار سے زائد افراد کو تربیت دی جائے گی۔