لاہور(نیوزڈیسک)رواں مالی سال میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران صوبوں نے اپنے مالیاتی اخراجات پورے کرنے کے لئے مرکزی بینک سے مجموعی طور پر 9ارب 63کروڑ 70لاکھ روپے کا اوور ڈرافٹ حاصل کیا ۔اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق سب سے زیادہ اوور ڈرافٹ پنجاب حکومت نے حاصل کیا جس کا حجم 6ارب61کروڑ 40لاکھ روپے رہا جبکہ ایک ارب 83کروڑ 60لاکھ روپے کے ساتھ بلوچستان دوسرے ،تیسرے نمبر پر سندھ نے اسٹیٹ بینک سے64کروڑ 30لاکھ روپے جبکہ خیبر پختوانخواہ حکومت نے 54کروڑ40لاکھ روپے کا اوور ڈرافٹ حاصل کیا ۔