لاہور(نیوزڈیسک)آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز گروپ نے ود ہولڈ نگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کی کال کو کامیاب بنانے کیلئے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ،28مئی کو چاروں صوبوں کی مختلف مارکیٹوں کے عہدیداروں کا کنونشن طلب کر لیا گیا ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خالد پرویز نے کہا کہ بندوق کی نوک پر ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں دیں گے حکومت اس فیصلے کو فی الفور واپس لے ۔انہوں نے بتایا کہ پانچ اگست کو دی جانے والی ملک گیر ہڑتال کی کال کو کامیاب بنانے کے لئے رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں 28مئی کو لاہور میں آل پاکستان تاجر کنونشن ہوگا جس میں چاروں صوبوں کی مختلف مارکیٹوں کے عہدیداروں شریک ہوں گے جس میں پہلے مرحلے میں دی جانے والی پانچ اگست کی کال کو کامیاب بنانے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔