جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سونے کے بیوپاری پریشان، قیمتوں میں ریکارڈ کمی

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک)یورپ میں ایک طرف حصص کی قیمتیں اوپر کی طرف جا رہی ہیں وہاں عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ پیر کو ایک اونس سونے کی قیمت کم ہو کر گزشتہ قریب ساڑھے پانچ برسوں کی نچلی ترین سطح پرپہنچ گئی۔یورپ میں جہاں ایک طرف شیئرز یا حصص کی قیمتیں اوپر کی طرف جا رہی ہیں وہاں عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ پیر کو ایک اونس سونے کی قیمت کم ہو کر گزشتہ قریب ساڑھے پانچ برسوں کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی۔پیر کو سونے کی قیمتوں میں چار فیصد کی کمی کے سبب عالمی منڈی میں گولڈ کمپنیوں کو آٹھ ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، تاہم سونے کی قیمت گزشتہ پانچ برسوں کے مقابلے میں جس ریکارڈ کم حد تک پہنچ گئی تھی، اس سطح سے کچھ اوپر پہنچتے ہوئے منگل کے روز اس میں کسی حد تک استحکام دکھائی دیا۔ماہرین کے مطابق اس سے قبل 2010 ء میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔ تب اس کی وجہ چین میں سونے کی بہت بھاری تعداد میں فروخت اور امریکا میں شرح سود میں ممکنہ تبدیلی بنی تھی۔
بھارت میں بھی سونے کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کمی دیکھی گئی
بھارت میں بھی سونے کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کمی دیکھی گئی
منگل کو عالمی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے دوپہر تک ایک اونس سونے کی قیمت 1112 ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔جبکہ پیر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے ابتدائی کاروبار میں اس کی قیمت میں 4 فیصد اور ایشیائی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس تقریباً 12 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔جرمنی کے کامرس بینک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی شنگھائی میں اسٹاک ایکسچینج پر کاروبار کی نقل و حرکت سے متحرک کی گئی ہے۔ ٹریڈ نیکسٹ کے ایک بروکر نِک روز نے کامرس بینک کے ماہرین کو بتایا کہ چین میں سونے کے فروخت کنندہ افراد نے دراصل سونے کی قیمتوں کو بہت دھچکا پہنچایا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اس ریکارڈ کمی کی ایک اور وجہ ڈالر کی شرح سود میں اضافے کی اطلاعات بھی بنی ہیں۔
سونے کی قیمتوں میں اس ریکارڈ کمی کی وجہ ڈالر کی شرح سود میں اضافے کی نشاندہی بھی بنی ہےسونے کی قیمتوں میں اس ریکارڈ کمی کی وجہ ڈالر کی شرح سود میں اضافے کی نشاندہی بھی بنی ہے
چین سونے کا سب سے بڑا خریدار ہے اور چین کے کاروباری ذرائع کے مطابق جون میں چین کے سونے کے ذخائر میں گزشتہ چھ سالوں کی نسبت 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔بھارتی منڈیوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کمی دیکھی گئی اور 10 گرام سونے کا بھاؤ پچیس ہزار روپے سے نیچے چلا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پلاٹینم کی قیمت میں بھی 5 فیصد تک کی کمی دیکھی گئی ہے اور چاندی کی قیمت بھی گر رہی ہے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…