لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان ریلوے نے تمام عید اسپیشل ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے،جس کے بعد مسافر اپنے آبائی علاقوں سے معمول کی ٹرینوں میں لگائی جانے والی اضافی کوچز میں سوار ہو کر اپنی منزل پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ریلوے انتظامیہ نے عیدالفطر سے ایک ہفتہ قبل 23 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا،لیکن عید اسپیشل ٹرینوں میں مسافر نہ ہونے کے باعث عید سے قبل چلنے والی کچھ ٹرینیں منسوخ کردی گئیں جبکہ واپسی کیلئے تمام اسپیشل ٹرینیں منسوخ کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپیشل ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ ہی نہیں ہوئی،جس کے بعد ریلوے نے معمول کی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگا کر پردیسیوں کو ان کی منزل تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے