اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چین سے ایل این جی کی درآمد کے لئے 700 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر شروع کردی ہے .پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی مکمل ہوگا . منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے چین کے فنڈز سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی مکمل ہوگا۔ منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے چین کے فنڈز سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے مرکزی اہمیت کی حامل ہوگی اور اس سے مغربی چین کے گرم پانیوں تک رسائی ہوگی۔ ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ایران سے گیس کی درآمد کے ذریعے’ توانائی کے بحران پر قابو پانے کی کوششیں کر رہا ہے تاہم ماضی میں ایران پر پابندیوں کے باعث منصوبے پر پیش رفت میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور توقع ہے کہ اس سال اکتوبر میں منصوبہ شروع ہوجائے گا جو30 ماہ میں مکمل ہوگا