اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سٹیٹ بینک نے ماہ صیام میں دو سو انچاس ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے بینکنگ سروس کارپوریشن نے اکتیس ارب روپے مالیت کے دس ، بیس ، پچاس اور سو روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے جن میں بارہ ارب سٹیٹ بینک جبکہ سولہ ارب کمرشل بینکوں کے ذریعے جاری کئے گئے۔ مرکزی بینک کی ایس ایم ایس سروس کے ذریعہ تین ارب روپے جاری کئے گئے۔ عید پر پانچ سو ہزار اور پانچ ہزار کے دو سو اٹھارہ ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کئے گئے۔ ان نوٹوں کا استعمال اے ٹی ایم مشینوں میں کیا جاتا ہے۔ مرکزی بینک نے اس موقع پر بینکوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ عید کی چھٹیوں میں اے ٹی ایم سے رقم کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔