ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

بینکوں سے رقوم نکلوانے پرود ہولڈنگ ٹیکس ،آل پاکستان انجمن تاجران کابڑا اعلان ،حکومت پریشان

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے 0.3ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا اگر حکومت نے 5اگست تک ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیا تو ملک بھر میں ہڑتال کریں گے،موجودہ وزیر خزانہ حکومت پر بوجھ بن چکے ہیں،حکومت کے ساتھ جن تاجروں کی میٹنگ ہوئی وہ ہمارے نمائندے نہیں تھے بلکہ وہ حکومتی ایجنٹ تھے،28جولائی کو پورے کے تاجروں کا کنونشن منعقد کیا جائے گا ،ہمیں سول نافرمانی کی تحریک چلانے پر مجبور نہ کیا جائے۔وہ لاہو رپریس کلب میں جنرل سیکرٹری طیب رشید میر،حاجی مقصود احمد بٹ،مجاہد مقصود بٹ،اجمند مقصودسمیت دیگر مارکیٹوں کے صدور کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے۔خالد پرویز نے مزید کہا حکومت تاجروں سے تلوار کی نوک پر ٹیکس وصول نہیں کرسکتی۔ٹیکس لگانے والوں نے یہ نہیں سوچا کہ ہمارے ان اقدامات سے ملکی معیشت کو کس قدرنقصان پہنچے گا ۔ہمیں سیاستدانوں کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے اور نہ اس مسئلے پر کسی کو سیاست چمکانے دینگے چاہیے وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے نمائندے ہوں۔انہوں نے کہا حکومت ہنڈی کے کاروبار کو فروغ دے رہی ہے ۔حکومت نے دوماہ کےلئے تاجروں کو لولی پاپ دیا ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں ۔انھوںنے کہاکہ ساری دنیا میں اس قسم کاٹیکس وصول نہیں کیا جاتا،ہم نے بنکوں کوامین سمجھ کر اپنی رقم رکھواتے ہیں لیکن ہماری رقوم پر0.3 ٹیکس ،ٹیکس نہیں ڈاکہ ہے اور کوئی بھی مہذب قوم یا انسان کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔انھوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہاحکومت ایسے افراد کا احتساب کرے جو اس قسم کے عوام دشمن منصوبے بناتے ہیں۔دریں اثناءآل کراچی تاجر اتحاد نے بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف بدھ 5اگست2015کو شٹر ڈاﺅن کا اعلان کردیا ہے، کراچی کی تاجر برادری آل پاکستان انجمنِ تاجران کے ملک گیر شٹرڈاﺅن کی بھرپور حمایت کرتی ہے،شٹرڈاﺅن کے باوجود ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو تاجر غیرمعینہ مدت کیلئے کاروبار بند کرکے سڑکوں پر آجائینگے اور حکومت سے ہر قسم کا تعاون ختم کردینگے، یہ فیصلہ منگل کوآرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں AKTIکے چیئرمین عتیق میر کی زیرِصدارت تاجروں کی سپریم کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا گیا کہ غیر منصفانہ ٹیکس کا نفاذ فوری طور پر واپس لیا جائے، ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کی گئی کٹوتی کھاتے داروں کو واپس کی جائے،ٹیکس نظام کی پیچیدگیاں دور کرکے نان فائلرز کو نیٹ میں واپسی کا موقع دیا جائے، حکومت بینکوں اور تاجروں کا کاروبار تباہ کرنے سے باز رہے، تاجروں کو اشتعال انگیزی اور ٹیکسوں کے بائیکاٹ پر مجبور نہ کرے، عتیق میر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں بینکوں کی ٹرانزیکشن پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے، بینک کھاتوں سے کٹوتی کھلی ڈکیتی ہے، اس بے سود پریکٹس کے نتیجے میں ایک بھی نان فائلر واپس نیٹ میں نہیں آئیگا، بینک ٹرانزیکشن کی بنیاد پر فائلرز کے کیسز کی بھی جانچ پڑتال ہوگی جس سے وہ بھی نیٹ چھوڑجائینگے، ظلم کی انتہا یہ ہے کہ اس ٹیکس سے بیواﺅں، ریٹارڈ اور عام افراد کی رقوم بھی غیر محفوظ ہوجائینگی اور انھیں بھی اپنی جمع شدہ رقوم کی ٹرانزیکشن کا حساب دینا ہوگا، انھوں نے کہا کہ ٹیکس گذاروں کے خدشات دور کیئے بغیر ٹیکس نیٹ وسیع نہیں ہوسکتا، حکومت کی غلط ٹیکس پالیسیاں تاجروں کے خلاف کھلی جنگ ہے، انھوں نے کہا کہ ہر سال ٹیکس نظام میں ایسی شقیں شامل کی گئیں جن کے نتیجے میں 38لاکھ کے ٹیکس نیٹ میں صرف 9لاکھ ٹیکس گذار رہ گئے، ٹیکس گذاروں کے خلاف بے جا تفتیش اور جانچ پڑتال کا دائرہ کار وسیع کیا گیا، محکمہ ٹیکس کے راشیوں کی یلغار سے تاجر بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہوگئے، انھوں نے کہا کہ محصولات کی وصولی کے تحت جبر زیادتی اور سختی کی پالیسیاں اپنانے سے تاجر برادری موجودہ حکومت کو ٹیکس دینے سے انکار بھی کرسکتی ہے، انھوں نے کہا کہ 5اگست کی شٹرڈاﺅن ہڑتال کو شہر کی تمام مرکزی مارکیٹوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ ہم قومی و صوبائی اسمبلیوں میں موجود اپوزیشن جماعتوں کو بھی تاجروں کی حمایت کی دعوت دے رہے ہیں، تاجروں کی سپریم کونسل کے ارکان اکرم رانا، انصار بیگ قادری، طارق ممتاز، زبیر علی خان، عبدالغنی اخوند، احمد شمسی، شیخ محمد عالم،سمیع اللہ خان، سید شرافت علی، شاکر فینسی، ملک اسلم جاوید ارائیں، ضیاءعمر سہگل، میر عبدالحئی خان،محمد آصف ، دلشاد بخاری، عبدالقادر، ، سید محمد سعید اور محمد عارف نے اعلان کیا کہ اگر ہڑتال سے قبل بینکوں کی ٹرانزیکشن پر ٹیکس کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو حکومت کے خلاف کراچی سے خیبر تک جنگ ہوگی۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…