اسلام آباد (نیوز ڈیسک)رواں مالی سال کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹ بیس 13فیصد اضافے سے 9ہزار 141ارب سے تجاوز کر گئے ہیں ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2015ءمیں بینکوں کی سرمایہ کاری 33فیصد اضافے سے 5800 ارب سے تجاوز کر گئی۔ مالی سال کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹ بیس 13فیصد اضافے سے 9141ارب سے تجاوز کر گئے۔ مالی سال 15کے اختتام پر بینکوں کی قرض گیری 290ارب روپے اضافے سے 4500 ارب سے تجاوز کرگئی۔ ماہرین کے مطابق بینک اپنے بنیادی کام قرض گیری کے بجائے عوام کے ڈیپازٹس پر سرمایہ کاری کررہے ہیں جو خطرناک ہے۔