لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کے روزمندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای25انڈیکس90.14پوائنٹس کی کمی اضافہ کے ساتھ6172.09 بندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 114کمپنیوںکے حصص میں کاروبارہوا۔13کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،19کمپنیوں کے حصص میںکمی جبکہ82کمپنیوں کے حصص میںاستحکا م رہا۔مارکیٹ میں کل19 لاکھ17 ہزار540حصص کا کاروبار ہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میںاین آئی بی بنک لمیٹڈکے 5 لاکھ 95 ہزار500حصص ۔بنک آف پنجاب لمیٹڈکے4لاکھ46 ہزارحصص جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے2 لاکھ23ہزارحصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضا فہ سنتھیٹکس پروڈکٹس انٹر پرائزز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.72روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت8.00روپے کم ہو گئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں