بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

جنوبی کوریا سے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات آج شروع ہونگے

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی کوریا سے تجارت کے فروغ کے لیے آزاد تجارتی معاہدہ کرے گا جس کے لیے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز بدھ کو کوریا کے وزیر تجارت سے ملاقات کے دوران کیا جائے گا، پاکستان میں جنوبی کوریا کے کاروباری افرادکے لیے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان جنوبی کوریا کی جدید ٹیکنالوجی سے بھی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر نے جنوبی کوریا میں حکومتی نمائندوں اور تاجر برادری کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے جنوبی کوریا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،کوریا امپورٹرز ایسوسی ایشن، ہونڈائی موٹر گروپ، لاٹے گروپ،کوریا ٹریڈ انشورنس کارپوریشن اور کورین ایئر کے سربراہان سے ملاقات کی۔ کوریا کی وزارت تجارت، صنعت اور توانائی کے نائب وزیر نے بھی وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کے 2 بڑے مسائل دہشت گردی اور توانائی کے بحران پر قابو پالیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، حکومت کی کامیاب معاشی منصوبہ بندی کی بدولت عالمی معاشی اداروں نے پاکستان کی رینکنگ مثبت کر دی ہے اور سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے آغاز سے دوسرے ممالک کے لیے سرمایہ کاری کے دروازے کھل جائیں گے، کورین سرمایہ کار پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھا کر ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انھوں نے پاک کوریا تجارت میں اضافے کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…