اسلام آباد (نیوزڈیسک) آٹھ جولائی سے اسلام آباد اور پنجاب کےسیکڑوںسی این جی اسٹیشن کھل جائینگے۔ اس بارپنجاب کے سی این جی سٹیشن کو متواتر چلانے کی کوشش کی جائیگی تاکہ وقفہ کی وجہ سے سی این جی مالکان کے کاروبار پر اثر نہ پڑے جبکہ عوام کو بھی سستے اور ماحول دوست ایندھن کی سپلائی میں خلل نہ پڑے۔اس بات کا فیصلہ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اورغیاث عبداللہ پراچہ کے مابین ایک اہم میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ آل پاکستا ن سی این جی ایسوسی ایشن کے غیاث پراچہ کے مطابق میٹنگ میں آر ایل این جی استعمال نہ کرنے والے سی این جی سٹیشنز کو بحال کرنے پر اصولی اتفاق ہو گیا اور انھیں رواں کرنے کے لئے ایک فارمولے کے ابتدائی خدوخال طے کئے گئے۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی این جی ایک اہم شعبہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ پنجاب میں آر ایل این جی کی فراہمی کے بعد پٹرول کی کھپت کم ہو گئی ہے جس سے زرمبادلہ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے