میرپور(نیوز ڈیسک)بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ظالمانہ ٹیکس کو آزاد کشمیر کے تاجروں اور صنعت کاروں نے مسترد کر دیا ۔ آزاد جموں و کشمیر چیمبر آف کامرس کا جگا ٹیکس ختم نہ کرنے کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں شٹر ڈاو¿ن احتجاج کی دھمکی ،آزادکشمیر بھر کے تاجروں کا صدر چیمبر سے رابطہ ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہو ش کے ناخن لیں ، عالمی اداروں کی خوشنودی کے لئے جگا ٹیکس قبول نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر چیمبر آف کامرس کے صدر چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار غیر ملکی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کے لئے اپنے شہریوں کا معاشی قتل نہ کریں ، بینکوں سے رقوم نکلوانے پر جگا ٹیکس قطعاً نہیں دینگے آزاد کشمیر بھر کے تاجروں اور صنعت کاروں سے مشاورت مکمل کر لی ہے اگر جگا ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہو گا اور آزاد کشمیر بھر میںتاجر شٹر ڈاو¿ن کریں گے جبکہ دس لاکھ کشمیر ی تارکین وطن زرمبادلہ کی مد میں جو تقریباً ایک ارب ڈالر بھیجتے ہیں وہ بھی آنا بند ہو جائے گا اور وہ اپنے اربوں کھربوں کے سرمایہ کو بینکوں سے نکال لیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں اور صنعت کاروں کے مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ جگا ٹیکس قبول نہیں ، تارکین وطن محنت کر کے یہاں اربوں روپے زر مبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو استحکام بخشتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ نا مساعد حالات اور انرجی کرائسز میں تاجر اور صنعت کار اپنے کاروبار چلا رہے ہیں ۔وفاقی وزارت خزانہ عجیب پالیسی پر گامزن ہے ان کی پالیسی سمجھ سے بالا تر ہے کہ وہ کس کے اشاروں پر چل رہے ہیں اگر وہ واقعی ملک کے خیر خواہ ہیں تو میرپور میں انڈسٹری اسکوپ سے فائدہ اٹھائیں اور یہاں ڈرائی پورٹ دیں انھوں نے کہا کہ اگر یہ ظالمانہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پھر تارکین وطن اپنے اربوں روپے بینکوں سے نکلوا لیں گے اور مزید زر مبادلہ بھی نہیں آئے گا جبکہ آزاد کشمیر بھر میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی جائےگی ۔
کشمیری تاجروں نے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس کو مسترد کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ، عسکری ادارے نے ملوث فوج...



















































