بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

حصص مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس35502پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 7  جولائی  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک) سیمنٹ اور اینگرومیں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھنے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کی صبح رونماہونے والی 166 پوائنٹس کی مندی تیزی میں تبدیل ہوگئی جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 35502 پوائنٹس پر پہنچ گیا، تیزی کے باعث52 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید13 ارب95 کروڑ 84 لاکھ 84 ہزار511 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ کاروبار کے آغاز پر خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے سبب آئل اینڈ گیس سیکٹر کے حصص میں فروخت کا رحجان بڑھنے سے مندی کے اثرات غالب رہے لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے لکی سیمنٹ اور اینگروکارپوریشن کے حصص میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے نتیجے میں مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن ہوئی، ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر 1 کروڑ44 لاکھ45 ہزار233 ڈالر کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جبکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے44 لاکھ39 ہزار 784 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے32 لاکھ75 ہزار 932 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے75 لاکھ97 ہزار 296 ڈالراور این بی ایف سیز کی جانب سے6 لاکھ26 ہزار299 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 45.93 پوائنٹس کے اضافے سے 35502.28 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس257.91 پوائنٹس کے اضافے سے 59640.72 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 26.77 پوائنٹس کی کمی سے22286.70 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت2 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر36 کروڑ 28 لاکھ 22 ہزار640 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار375 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں195 کے بھا میں اضافہ، 161 کے داموں میں کمی اور19 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں وائتھ پاکستان کے بھا114 روپے بڑھ کر 2414 روپے اور یونی لیورفوڈز کے بھا 100 روپے بڑھ کر 7950 روپے ہوگئے جبکہ ایکسائیڈ پاکستان کے بھا 48.30 روپے کم ہو کر 1190.08 روپے اور سینوفی ایونٹیز کے بھا 20.88 روپے کم ہوکر646.10 روپے ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…