جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ، پنجاب کے تاجروں کا کل ہڑتال کا اعلان

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) بینک ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ کراچی میں تاجر اتحاد نے ایک اجلاس کے دوران منگل کے روز ہڑتال کا فیصلہ موخر کر دیا تاہم احتجاج کیا جائے گا۔ پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی ہو گا۔ تاجروں نے دھمکی کی دی کہ اگر وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو بینکوں سے سارا پیسہ نکال لیں گے۔ لاہور کے تاجر ٹیکس کے خلاف کل ہڑتال کریں گے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ نیا ٹیکس جبر ہے عوام کے ساتھ ساتھ بینکاری کے شعبے کو بھی نقصان پہنچے گا۔ فیصل آباد میں بھی شٹر ڈاؤن کی کال دے دی گئی ہے مختلف تنظیموں نے ریلیوں کا اعلان بھی کیا ہے۔ گوجرانولہ میں بھی کل تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرگودھا کے تاجروں نے بھی شٹر ڈاؤن کی حمایت کرتے ہوئے آٹھ جولائی کو کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر ملتان میں تاجروں نے ریجنل ٹیکس آفس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکس کا نفاذ ظلم ہے کسی بھی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا۔ –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…