جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نئے کرنسی نوٹ کا اجراء، اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک نے عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی۔ بینک دولت پاکستان نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے اشتراک سے عوام کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عیدالفطر کے موقعے پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے۔نئے کرنسی نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں ’ ای برانچز ‘ سے دستیاب ہوں گے۔ عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعےکرنسی نوٹوں کا اجرا 8جولائی 2015ء سے شروع ہوگا۔اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند فرد کو 8877پر ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر اور مطلوبہ بینک برانچ کا کوڈ لکھنا ہوگا۔نامزد ای برانچوں کے برانچ کوڈ اسٹیٹ بینک اور پی بی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ایس ایم ایس بھیجنے والے کو جواب میں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں اس کا ٹرانزیکشن کوڈ، برانچ کا پتہ اور وہ تاریخ لکھی ہوگی جب تک وہ ٹرانزیکشن کی جاسکتی ہے۔ ٹرانزیکشن کوڈ زیادہ سے زیادہ دو ایام کار کے لیے موثر ہوگا۔ اس کے بعد اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ؍اسمارٹ کارڈ اور 8877سے موصولہ شارٹ کوڈ لے کر متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا جہاں سے نئے نوٹوں کا طے شدہ کوٹا مل جائے گا۔یہ واضح رہے کہ نئے نوٹوں کا کوٹا 10روپے، 20روپے اور 50روپے کی ایک ایک گڈی فی کس ہے جبکہ برانچ میں دستیابی کی صورت میں 100روپے کے نوٹوں کی گڈی بھی مل سکتی ہے۔نئے نوٹوں کی فراہمی کے لیے یہ طریقہ تجرباتی طور پر 28شہروں میں شروع کیا گیا ہے اور اس کی کامیابی کی صورت میں اس کا دائرۂ کار مزید شہروں تک بڑھا دیا جائے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…