بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اوربھارت میں ایک دوسرے کی بینک برانچزکھلنے کا امکان

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت میں ایک دوسرے کی بینک برانچز جلد کھولی جائیں گی، بینکنگ سیکٹرذرائع کے مطابق دہلی سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ بینکنگ سیکٹرذرائع نے بتایا دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کی بینک برانچز کھلنا ایک تاریخی موقع ہوگا، جس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے تاجروں کو فائدہ ہوگا، بلکہ پاک بھارت تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سال 2012 میں بھارت نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور بینک آف انڈیا کی برانچز پاکستان میں کھولنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب دونوں ملکوں کے حکام نے 3،3بینکوں کی برانچز کھولنے کی اجازت دی ہے، اور اس سلسلے میں دونوں مرکزی بینکوں نے ضروری کارروائی مکمل کر لی ہے، صرف نئی دہلی سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ فی الحال ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک کو لائسنس کے اجرا میں سست روی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور وہ بینک برانچز کھولنے میں سنجیدہ ہیں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…