بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

رمضان کے دوسرے عشرے میں مہنگائی0.30فیصدبڑھ گئی

datetime 5  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ملک میں گزشتہ ہفتے یعنی رمضان کے دوسرے عشرے میں حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.30 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر0.14 فیصد کا اضافہ ہوا۔
پاکستان بیوروشماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والے افراد کے لیے حساس قیمتوں کے اشاریے پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.23 فیصد، 12ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کے لیے 0.26 فیصد، 18 ہزار روپے ماہانہ آمدن والوں کے لیے 0.29 فیصد، 35 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے 0.31 فیصد اور 35ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.32 فیصد کا اضافہ ہوا۔
بیورو شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 18اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ہوا جن میں زندہ برائلر فارمی مرغی کی قیمت6.57 فیصد کے اضافے سے 181.61 روپے فی کلوگرام، ٹماٹر کی قیمت 3.61 فیصد کے اضافے سے 53.93 روپے فی کلوگرام، کیلے1.75فیصد کے اضافے سے 104.31 روپے فی درجن، انڈے1.37 فیصد کے اضافے سے 85.09 روپے فی درجن، چینی 1.07 فیصد بڑھ کر 65.42 روپے فی کلوگرام، دال چنا 0.87 فیصد کے اضافے سے 102.18 روپے فی کلوگرام،
گڑ 0.73 فیصد کے اضافے سے 91.22 روپے فی کلوگرام، نمک کھلا (لاہوری)0.49 فیصد کے اضافے سے 10.29 روپے فی کلوگرام، آٹا 0.36 فیصد کے اضافے سے 377.80 روپے فی 10کلوگرام، ایل پی جی (گھریلو) سلنڈر0.33 فیصد کے اضافے سے 1074.59 روپے فی 11کلوگرام، گندم 0.25 فیصد کے اضافے سے 327.85 روپے فی 10کلوگرام، چائے کی پتی 0.20 فیصد کے اضافے سے155.08 روپے فی200گرام، خشک دودھ 0.17فیصد بڑھ کر 356.47 روپے فی 400گرام، نہانے کا صابن 0.16 فیصد کے اضافے سے 36.47 روپے فی عدد، سرسوں کا تیل 0.08فیصد بڑھ کر 178.70 روپے فی کلوگرام، گائے کاہڈی والا گوشت 0.05فیصد کے اضافے سے 305.20 روپے فی کلوگرام اور لہسن0.02فیصد کے اضافے سے 143.67 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔
اس کے علاوہ سگریٹ کی قیمت بھی بڑھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے صرف6اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ہوئی جن میں پیاز کی قیمت 4.22 فیصد کی کمی سے 43.11 روپے فی کلوگرام، آو1.58 فیصد کی کمی سے 26.71 روپے فی کلوگرام، دال مونگ0.52 فیصد کمی سے 166.76 روپے فی کلوگرام، دال مسور 0.20 فیصد کی کمی سے 142.14 روپے فی کلوگرام، دال ماش0.16 فیصد کمی سے 183.51 روپے فی کلوگرام اور سرخ مرچ پسی ہوئی (کھلی) کی قیمت 0.06فیصد کمی سے 270.02 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے چاول، تازہ دودھ، دہی، سادہ بریڈ سمیت 29اشیا کی قیمتوں برقرار رہیں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…