منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بینکوں سے رقوم نکالنے پر ٹیکس کا نفاذ،خیبر پختونخوامیں اعلان

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت مختلف کاروباری ایسوسی ایشنز نے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد کیش رقم نکلوانے . کراس چیک , پے آرڈر اور ڈیمانڈ ڈرافٹ بنانے پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کو ملکی معیشت کےلئے تباہ کن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنے کی بجائے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس نادہندگان میں پائے جانیوالے فرق کو ختم کرکے سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا چاہتی ہے ۔ وفاقی وزارت خزانہ اور ایف بی آر انکم ٹیکس کے سیکشن 236P اور سیکشن 231A میں پائے جانیوالے تضاد کو دور کرے اورہر ٹرانزکشن پر ٹیکس وصول کرنے سے اجتناب کرتے ہوئے ڈبل اور ٹرپل ٹیکسیشن کا خاتمہ کرے بصورت دیگر ملک بھر کی بزنس کمیونٹی سڑکوں پر نکل آئے گی اور بینکوں سے لین دین مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ
انڈسٹری کے زیر اہتمام گھی اینڈ آئل مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن پی وی سی پائپ مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن .پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ,سی این جی ایسوسی ایشن , فریش فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن , فلور ملز ایسوسی ایشن اور صنعت و تجارت سے متعلقہ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کا اجلاس خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر فواد اسحق کی زیر صدارت چیمبر ہاﺅس میں منعقد ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…